إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب ما جاء في الرجلة وما يبخر به البيوت باب: رِجلہ (خرفہ) اور گھروں کو دھونی دینے کی چیزوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3920
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ وَاقِدٍ ، أَبَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَسْلَمِيُّ، عَنْ ثَوْرٍ قَالَ: "مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرِّجْلَةِ وَفِي رِجْلِهِ قُرْحَةٌ فَدَاوَاهَا بِهَا فَبَرَأَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَارَكَ اللَّهُ فِيكِ، انْبُتِي حَيْثُ شِئْتِ، فَأَنْتِ شِفَاءٌ مِنْ سَبْعِينَ دَاءً [أَدْنَاهُ] الصُّدَاعُ".ترجمہ
ثور رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا گزر ’خرفہ‘ (ایک بوٹی) کے پاس سے ہوا جبکہ آپ ﷺ کے قدمِ مبارک میں ایک زخم تھا، آپ ﷺ نے اس بوٹی کے ذریعے اس کا علاج فرمایا تو وہ زخم تندرست ہو گیا، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «بَارَكَ اللَّهُ فِيكِ، انْبُتِي حَيْثُ شِئْتِ، فَأَنْتِ شِفَاءٌ مِنْ سَبْعِينَ دَاءً أَدْنَاهُ الصُّدَاعُ» ”اللہ تجھ میں برکت عطا فرمائے، تو جہاں چاہے اگ، کیونکہ تو ستر بیماریوں کے لیے شفا ہے جن میں سے سب سے ہلکی بیماری سر کا درد ہے“۔