إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب ما جاء في التداوي بالحرام باب: حرام چیز سے علاج کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3916
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي الْأَعْمَشُ ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - رَضِيَ لِلَّهِ عَنْهُ - : "أَيُّهَا النَّاسُ، أَيْنَ يُذْهَبُ بِكُمْ، أَتَسْقُونَ أَوْلَادَكُمُ الْخَمْرَ؟ إِنَّ أَوْلَادَكُمْ وُلِدُوا عَلَى الْفِطْرَةِ، وَإِنَّ اللَّهَ (لَنْ) يَجْعَلَ شِفَاءَكُمْ فِيمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے) فرمایا: ”اے لوگو! تمہیں کہاں لے جایا جا رہا ہے؟ کیا تم اپنی اولاد کو شراب پلاتے ہو؟ حالانکہ تمہاری اولاد فطرتِ (اسلام) پر پیدا ہوئی ہے، اور یقیناً اللہ تعالیٰ تمہاری شفاء ان چیزوں میں ہرگز نہیں رکھے گا جو اس نے تم پر حرام کر دی ہیں“۔