❮
❯
حدیث نمبر: 3909
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِيَادٍ "أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَابْنٍ لَهَا قَدْ سُقِيَ بَطْنُهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْنِي قَدْ أَصَابَهُ مَا تَرَى، أَفَأَكْوِيهِ؟ فَقَالَ: لَا تَكْوِي ابْنَكِ. فَأَجْمَعَتْ أَلَّا تَكْوِيَهُ، فَضَرَبَهُ بَعِيرٌ فَخَبَطَهُ - أَوْ لَبَطَهُ - فَفَقَأَ بَطْنَهُ وَبَرَأَ، فَرَجَعَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ: اسْتَأْذَنْتُكَ فِي ابْنِي أَنْ أَكْوِيَهُ فَنَهَيْتَنِي، فَمَرَّ بِهِ بَعِيرٌ فَخَبَطَهُ - أَوْ لَبَطَهُ - فَفَقَأَ بَطْنَهُ وَبَرَأَ. فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَوْ أَذِنْتُ لَكِ لَزَعَمْتِ أَنَّ النَّارَ هِيَ الَّتِي شَفَتْهُ".
هَذَا إِسْنَادٌ مُرْسَلٌ.
ترجمہ

العلاء بن زیاد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک خاتون رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں اپنے ایک ایسے بیٹے کو لے کر حاضر ہوئیں جس کا پیٹ (بیماری کی وجہ سے) پھول گیا تھا، انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے بیٹے کو یہ تکلیف لاحق ہے جو آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں، کیا میں اسے (علاج کے طور پر) داغ دوں؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اپنے بیٹے کو مت داغو۔“ چنانچہ اس خاتون نے اسے نہ داغنے کا پختہ ارادہ کر لیا، پھر (اتفاقاً) ایک اونٹ نے اس لڑکے کو ایسی ٹکر ماری یا زمین پر دے مارا جس سے اس کا پیٹ پھٹ گیا اور وہ شفایاب ہو گیا، وہ خاتون دوبارہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض گزار ہوئیں: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے آپ سے اپنے بیٹے کو داغنے کی اجازت چاہی تھی تو آپ نے مجھے منع فرما دیا تھا، پھر ایک اونٹ نے اسے ٹکر ماری یا پٹخ دیا جس سے اس کا پیٹ پھٹ گیا اور وہ تندرست ہو گیا“، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! اگر میں تمہیں (داغنے کی) اجازت دے دیتا تو تم یقیناً یہی دعویٰ کرتیں کہ آگ نے ہی اسے شفا دی ہے“۔ یہ اسناد مرسل ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطب / حدیث: 3909
درجۂ حدیث محدثین: مرسل
تخریج حدیث «هذا إسناد مرسل»