إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب ما جاء في الحجامة وكسب الحجام باب: پچھنے لگوانے اور پچھنے لگانے والے کی کمائی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3887
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ وَمُسَدَّدٌ: أَبَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ [عَنْ] سُلَيْمَانَ ابْنِ قَيْسٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إِلَى أَبِي طَيْبَةَ فَحَجَمَهُ وَقَالَ: كَمْ [خَرَاجُكَ]؟ قَالَ: ثَلَاثَةُ آصُعٍ. فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا".ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر طلب فرمایا اور انہوں نے آپ ﷺ کو پچھنے لگائے، پھر آپ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہارا خراج کتنا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”تین صاع۔“ تو آپ ﷺ نے (ان کے مالک سے کہہ کر) ان کے خراج میں سے ایک صاع کم کروا دیا۔