إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب ما جاء في شراب العسل باب: شہد پینے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3876
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنْ يَكُنْ فِي شَيْءٍ مِمَّا تُعَالِجُونَ شِفَاءً فَفِي شَرْطَةِ مِحْجَمٍ أَوْ شَرْبَةِ عَسَلٍ أَوْ لَدْغَةٍ مِنْ نَارٍ تُصِيبُ (أَلَمًا) وَمَا أُحِبُّ أَنْ أَكْتَوِيَ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ; لِتَدْلِيسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ.ترجمہ
بنو سلمہ کے ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تمہارے ان ذرائع میں، جن سے تم علاج معالجہ کرتے ہو، کسی چیز میں شفا ہے تو وہ پچھنا لگانے والے کے کٹ میں ہے، یا شہد کے ایک گھونٹ میں، یا آگ کے داغ میں ہے جو (تکلیف والے مقام کو) پہنچے، اور میں خود داغے جانے کو پسند نہیں کرتا۔“ یہ سند محمد بن اسحاق کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔