❮
❯
حدیث نمبر: 384
قَالَ: وَثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي سُوَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: "لَمَّا قَدِمَ أَهْلُ الْبَصْرَةِ عَلَى عُمَرَ فِيهِمُ الْأَحْنَفُ بْنُ قَيْسٍ سَرَّحَهُمْ وَحَبَسَهُ عِنْدَهُ، ثُمَّ قَالَ: أَتَدْرِي لِمَ حَبَسْتُكَ؟ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْذَرَنَا كُلَّ مُنَافِقٍ عَلِيمِ اللِّسَانِ، وَإِنِّي تَخَوَّفْتُ أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ وَأَرْجُو أَلَّا تَكُونَ مِنْهُمْ، فَافْرُغْ مِنْ ضَيْعَتِكَ وَالْحَقْ بِأَهْلِكَ " .
قَالَ حَمَّادٌ: وَقَالَ مَيْمُونٌ الْكُرْدِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ عُمَرَ نَحْوَهُ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي عُثْمَانَ أَخْرَجَهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ، وَسَيَأْتِي بِطُرُقِهِ فِي كِتَابِ الْمَوَاعِظِ.
ترجمہ

حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب اہل بصرہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان میں احنف بن قیس رحمہ اللہ بھی موجود تھے، تو آپ نے باقی لوگوں کو رخصت کر دیا اور انہیں اپنے پاس روک لیا، پھر آپ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میں نے تمہیں کیوں روک لیا ہے؟ بے شک رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ہر اس منافق سے ڈرایا ہے جو زبان کا عالم (چرب زبان) ہو، اور مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں تم ان میں سے نہ ہو، تاہم میں اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ تم ان میں سے نہیں ہو، لہٰذا اب تم اپنی ضرورت سے فارغ ہو کر اپنے گھر والوں سے جا ملو۔“
حماد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میمون کردی رحمہ اللہ نے ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اسی کی مانند روایت کی ہے۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ ابو عثمان کی حدیث کو امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں نقل کیا ہے اور یہ عنقریب اپنی اسانید کے ساتھ کتاب المواعظ میں آئے گی۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 384
درجۂ حدیث محدثین: الطريق الأولى ضعيفة؛ لانقطاع الحسن عن عمر، والثانية صحيحة إلى عمر، والمرفوع صحيح بشواهده