إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب فضل البلاء والمرض باب: آزمائش اور بیماری کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3822
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثَنَا الْأَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ بَعْضِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتِ: "اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَدَّ عَلَيْهِ، فَلَمَّا أَفَاقَ قُلْتُ: لَوْ أَنَّ إِحْدَانَا فَعَلَتْ هَذَا خَشِيتُ أَنْ تَجْهَدَ عَلَيْهَا. فَقَالَ: أَوَلَا تَعْلَمِينَ أَنَّ الْمُؤْمِنَ يُشَدَّدُ عَلَيْهِ فِي وَجَعِهِ لِيُحَطَّ عَنْهُ مِنْ خَطَايَاهُ".ترجمہ
سیدہ ام المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ علیل ہوئے تو آپ ﷺ کی تکلیف میں بہت شدت آ گئی، پھر جب آپ ﷺ کو کچھ افاقہ ہوا تو میں نے عرض کی: اگر ہم میں سے کسی کو ایسی (شدید تکلیف) لاحق ہوتی تو مجھے اندیشہ تھا کہ وہ نڈھال ہو جاتی، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ مومن کی بیماری میں اس پر سختی اس لیے کی جاتی ہے تاکہ اس کے سبب اس کے گناہ جھاڑ دیے جائیں؟““