وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: إِنَّا نَأْخُذُ التَّمْرَ فَنَصْنَعُ بِهِ. قَالَ: اشْرَبِ الْمَاءَ، اشْرَبِ الْعَسَلَ، اشْرَبِ السَّوِيقَ، اشْرَبِ اللَّبَنَ الَّذِي تُجُعِّبَ بِهِ. قَالَ: إِنَّمَا هُوَ التَّمْرُ نَصْنَعُ بِهِ. قَالَ: الْخَمْرَ تُرِيدُ؟! ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الصُّغْرَى: أَبَنَا سُوَيْدٌ ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ... فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِهِ: "إِنَّا نَأْخُذُ التَّمْرَ فَنَصْنَعُ بِهِ " وَلَمْ يَقُلْ: "إِنَّمَا هُوَ التَّمْرُ نَصْنَعُ بِهِ ".سیدنا عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”ہم کھجوریں لیتے ہیں اور ان سے (مشروب) تیار کرتے ہیں۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم پانی پیو، شہد پیو، ستو پیو اور وہ دودھ پیو جس پر تمہاری پرورش ہوئی ہے۔“ اس شخص نے (دوبارہ) کہا: ”وہ تو محض کھجوریں ہی ہیں جن سے ہم (مشروب) بناتے ہیں۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے (تنبیہاً) فرمایا: ”کیا تم شراب ہی چاہتے ہو؟!“ میں (مؤلف) کہتا ہوں: اسے امام نسائی نے السنن الصغریٰ میں سوید از عبداللہ از سعید از سلمہ بن کہیل کی سند سے روایت کیا ہے، اور اسے ان الفاظ کے بغیر ذکر کیا ہے: ”ہم کھجوریں لیتے ہیں اور ان سے (مشروب) تیار کرتے ہیں“ اور انہوں نے یہ الفاظ بھی روایت نہیں کیے: ”وہ تو محض کھجوریں ہی ہیں جن سے ہم (مشروب) بناتے ہیں“۔