إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب فيمن أقيم عليه حد أربع مرات ثم عاد له باب: جس پر چار مرتبہ حد قائم کی گئی پھر اس نے دوبارہ وہی کام کیا، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 3817
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا أَبُو الْحَسَنِ (الْهَرَوِيُّ) نُمَيْرُ بْنُ مِخْمَرٍ الرَّحَبِيُّ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ أَوْسٍ الْكِنْدِيُّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ فَإِنْ شَرِبَهَا فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ شَرِبَهَا فَاجْلِدُوهُ فَإِنْ شَرِبَهَا الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوهُ ".......ترجمہ
سیدنا شرحبیل بن اوس الکندی رضی اللہ عنہ، جو کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے تھے، سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص شراب پیے اسے کوڑے لگاؤ، اگر وہ دوبارہ پیے تو اسے پھر کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ (تیسری مرتبہ) پیے تو اسے (پھر) کوڑے لگاؤ، اور اگر وہ چوتھی مرتبہ پیے تو اسے قتل کر دو۔“