إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب كل مسكر حرام وإن كان ماء أو خبزا باب: ہر نشہ آور چیز حرام ہے، خواہ وہ پانی یا روٹی ہی (سے تیار) ہو۔
حدیث نمبر: 3781
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ وَهْبٍ الْخَوْلَانِيِّ ، سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْأَفْرِيقِيِّ.ترجمہ
سیدنا سفیان بن وہب خولانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ یہ سند عبد الرحمن بن زیاد (افریقی) کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔