إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب في المعازف والمزامير والكوبة والصليب والدف وميسر العجم والأوثان التي كانت تعبد من دون الله باب: معازف، مزامیر، کوبہ (ڈھولک)، صلیب، دف، عجمیوں کے جوئے اور ان بتوں کا بیان جن کی اللہ کے سوا عبادت کی جاتی تھی۔
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ (عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ) عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: الْكُوبَةُ حَرَامٌ، وَالدُّفُّ حَرَامٌ، وَالْمَعَازِفُ حَرَامٌ، وَالْمَزَامِيرُ حَرَامٌ ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ صُبَيْحٍ ، ثَنَا قَبِيصَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ (حَبْتَرٍ) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ حَرَّمَ الْمَيْتَةَ وَالْمَيْسِرَ وَالْكُوبَةَ - يَعْنِي: الطَّبْلَ - وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ".
رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: أَبَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَبَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الشَّهَادَاتِ بَابِ كَرَاهِيَةِ اللَّعَبِ بِالنَّرْدِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِمَا.سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کوبہ (ڈھول) حرام ہے، دف حرام ہے، موسیقی کے جملہ آلات حرام ہیں اور بانسری و باجے بھی حرام ہیں۔“ نیز امام بزار نے اپنی مسند میں سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کیا ہے کہ ”آپ ﷺ نے مردار، جوئے اور کوبہ (یعنی ڈھول) کو حرام قرار دیا ہے۔“ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بھی فرمایا کہ ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ اس روایت کو امام بیہقی نے بھی اپنی سنن میں نقل کیا ہے، اور اس حدیث کے لیے سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی روایت سے ایک شاہد (تائیدی روایت) بھی موجود ہے جسے امام ابو داؤد اور امام بیہقی نے اپنی سنن میں روایت کیا ہے۔