إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب الانتباذ في سقاء من جلدين باب: دو چمڑوں سے بنے مشکیزے میں نبیذ بنانا۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ، أَبَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَبَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّقِيرِ ... " فَذَكَرَهُ إِلَى أَنْ قَالَ: "وَلَا تَشْرَبُوا فِي وِكَاءٍ. فَصَنَعُوا جُلُودَ الْإِبِلِ، وَجَعَلُوا لَهَا أَعْنَاقًا مِنْ جُلُودِ الْغَنَمِ، فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَقَالَ: لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِيمَا أَعْلَاهُ مِنْهُ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَبَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هُنَا.......سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے نقیر (کھجور کی لکڑی کرید کر بنائے گئے برتن) کے استعمال سے منع فرمایا...“ (پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی) یہاں تک کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اور تم (ایسے) مشکیزے سے نہ پیو جس کا منہ بندھا ہوا ہو۔“ چنانچہ لوگوں نے اونٹ کی کھالوں سے مشکیزے تیار کیے اور ان کے دہانے (گردنیں) بکری کی کھال سے بنائے، جب رسول اللہ ﷺ کو یہ خبر پہنچی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم صرف اسی برتن سے پیو جس کا بالائی حصہ بھی اسی کی جنس سے ہو۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے اور میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ یہ روایت صحیح میں یہاں کے مقابلے میں اختصار کے ساتھ موجود ہے۔