إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب النهي عن الخليطين باب: دو چیزیں ملا کر (نبیذ بنانے) کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 3747
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ وَأَبُو عُبَيْدَةَ كِلَاهُمَا عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ قَالَ: "خَطَبَنَا الْأَشْعَرِيُّ عَلَى مِنْبَرِ الْبَصْرَةَ فَقَالَ: أَلَا إِنَّ الْخَمْرَ الَّتِي حُرِّمَتْ بِالْمَدِينَةِ خَلِيطُ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ".
قُلْتُ: عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
صفوان بن محرز بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بصرہ کے منبر پر ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”خبردار! یقیناً وہ شراب جو مدینہ منورہ میں حرام کی گئی تھی، وہ کچی اور پکی کھجوروں کا آمیزہ تھی“، علمی و فنی اعتبار سے اس روایت کی سند میں موجود راوی علی بن زید بن جدعان ضعیف ہیں۔