إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب ما جاء في النهي عن كتابة الحديث وجواز الكتابة باب: حدیث لکھنے کی ممانعت اور لکھنے کے جواز کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 370
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ الضُّبَعِيُّ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: "قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: إِنَّكَ تُحَدِّثُنِي فَأَكْتُبُهُ فَأَسْنِدْهُ لِي؟ قَالَ: مَا قُلْتُ لَكَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ، فَقَدْ حَدَّثَنِي بِهِ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، وَإِذَا سَمَّيْتُ فَهُوَ مَنْ سَمَّيْتُ" هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
الاعمش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابراہیم النخعی رحمہ اللہ سے عرض کی: ”آپ مجھ سے احادیث بیان کرتے ہیں اور میں انہیں لکھ لیتا ہوں، تو کیا آپ میرے لیے ان کی سند بھی بیان کر دیا کریں گے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جب میں تم سے (بغیر کسی واسطے کے) یہ کہوں کہ ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا“ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ حدیث مجھے ایک سے زائد راویوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان کی ہے، اور جب میں (کسی خاص راوی کا) نام لے کر بیان کروں تو وہ اسی سے مروی ہے جس کا میں نے نام لیا“۔
اس سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔