إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب فضل سقي الماء وما جاء فيمن منع فضل ماء باب: پانی پلانے کی فضیلت، اور جس نے زائد پانی روک لیا اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3698
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ الْمُغِيرَةِ ، ثَنَا أَبُو مُوسَى الصَّفَّارُ قَالَ: "سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ - أَوْ سُئِلَ - : أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ الْمَاءُ، أَلَمْ تَسْمَعْ إِلَى أَهْلِ النَّارِ لَمَّا اسْتَغَاثُوا بِأَهْلِ الْجَنَّةِ قَالُوا: أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا کہ کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟ تو انہوں نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سب سے بہتر صدقہ پانی (پلانا) ہے، کیا تم نے اہل جہنم کی اس پکار پر غور نہیں کیا جب انہوں نے اہل جنت سے فریاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ: ﴿أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ﴾ ”ہم پر تھوڑا پانی ہی بہا دو یا اس رزق میں سے کچھ ہمیں بھی دے دو جو اللہ نے تمہیں عطا فرمایا ہے۔“