إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب تخمير الآنية باب: برتن ڈھانپنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3678
وَعَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: أَبُو حُمَيْدٍ قَالَ: "أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فِيهِ لَبَنٌ مِنَ النَّقِيعِ نَهَارًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا خَمَّرْتَهُ، وَلَوْ أَنْ تَعْرِضَ عَلَيْهِ بِعُودٍ".
قُلْتُ: حَدِيثُ جَابِرٍ فِي الصَّحِيحِ وَإِنَّمَا أَوْرَدْتُهُ لِانْضِمَامِهِ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں دن کے وقت مقامِ نقیع سے لایا گیا دودھ کا ایک برتن پیش کیا گیا، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اسے ڈھانپ کیوں نہ دیا؟ اگرچہ تم اس پر (چوڑائی میں) کوئی لکڑی ہی رکھ دیتے“۔ میں (مصنف) کہتا ہوں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث تو صحیح میں موجود ہے، میں نے اسے یہاں صرف سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کے ساتھ تائیدی طور پر ذکر کیا ہے۔