إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب اتخاذ الشاة للبن باب: دودھ کے لیے بکری رکھنا۔
حدیث نمبر: 3665
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثَنَا مَحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "هَلْ تَدْرُونَ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: الْمِنْحَةُ، أَنْ تَمْنَحَ أَخَاكَ الدِّينَارَ أَوِ الدِّرْهَمَ أَوِ الْبَقَرَةَ أَوِ الشَّاةَ أَوْ لَبَنَ الْبَقَرَةِ" وَلَمْ يَقُلْ: لَبَنَ الْبَقَرَةِ وَالشَّاةِ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ. ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ کون سا صدقہ سب سے زیادہ فضیلت والا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اللہ اور اس کا رسول ﷺ ہی بہتر جانتے ہیں“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ ’المنحہ‘ (کسی کو نفع اٹھانے کے لیے کوئی چیز دینا) ہے، یعنی یہ کہ تم اپنے بھائی کو دینار یا درہم، یا گائے یا بکری، یا گائے کا دودھ (بطورِ عطیہ و تعاون) پیش کرو“، اور راوی نے ’گائے اور بکری کا دودھ‘ کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ فنی اعتبار سے یہ سند ابراہیم ہجری کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔