إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب الأكل في السوق دناءة باب: بازار میں کھانا خلافِ وقار (کمینگی) ہے۔
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُرَاتِ التَّمِيمِيُّ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ لُقْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "الْأَكْلُ فِي السُّوقِ دَنَاءَةٌ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ مُحَمَّدُ بْنُ الْفُرَاتِ كَذَّبَهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ عَمَّارٍ وَغَيْرُهُمْ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ وَأَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ وَابْنُ عَدِيٍّ وَالسَّاجِيُّ وَغَيْرُهُمْ، وَأَوْرَدَ أَبُو الْفَرَجِ بْنُ الْجَوْزِيِّ هَذَا الْحَدِيثَ فِي كِتَابِ الْمَوْضُوعَاتِ مِنْ طَرِيقِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفُرَاتِ بِهِ، وَقَالَ: قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: يَرْوِي الْمَوْضُوعَاتِ عَنِ الْأَثْبَاتِ، لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”بازار میں (سرِ عام) کھانا پینا اخلاقی پستی اور کم ظرفی ہے“۔ یہ سند ضعیف ہے؛ اس کے ایک راوی محمد بن فرات کو امام احمد بن حنبل، ابو بکر بن ابی شیبہ اور ابن عمار وغیرہ نے کذاب (جھوٹا) قرار دیا ہے، جبکہ امام یحییٰ بن معین، علی بن مدینی، ابو حاتم، ابو زرعہ، بخاری، نسائی، دارقطنی، ابن عدی اور ساجی وغیرہم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، نیز علامہ ابن الجوزی نے اس حدیث کو محمد بن فرات ہی کے طریق سے اپنی کتاب 'الموضوعات' (من گھڑت روایات) میں ذکر کیا ہے اور امام ابن حبان کا فرمان ہے کہ یہ شخص ثقہ راویوں کے حوالے سے من گھڑت روایات نقل کرتا ہے، لہٰذا اس سے استدلال کرنا جائز نہیں۔