إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب ما جاء في الثوم والبصل والكراث باب: لہسن، پیاز اور گندنا کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3642
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: وَثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: "وَسُئِلَ عَنِ الثُّومِ، فَقَالَ: مَا كَانَ بِأَرْضِنَا يَوْمَئِذٍ ثُومٌ، إِنَّمَا الَّذِي نَهَى عَنْهُ الْبَصَلَ وَالْكُرَّاثَ ".ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ان سے لہسن کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان دنوں ہماری سرزمین پر لہسن موجود نہیں تھا، رسول اللہ ﷺ نے (مسجد میں آنے کے حوالے سے) جس چیز کے استعمال سے منع فرمایا تھا وہ پیاز اور گندنا تھی۔“