❮
❯
حدیث نمبر: 3615
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى الرَّمْلِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: " أُهْدِيَ لَنَا شَاةٌ مَشْوِيَّةٌ فَقَسَّمْتُهَا كُلَّهَا إِلَّا كَتِفَهَا فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: كُلُّهَا لَكُمْ إِلَّا كَتِفَهَا ".
رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ بِلَفْظِ: " أَنَّهُمْ ذَبَحُوا شَاةً، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا بَقِيَ مِنْهَا؟ قَالَتْ: مَا بَقِيَ مِنْهَا إِلَّا كَتِفُهَا. قَالَ: بَقِيَ كُلُّهَا غَيْرَ كَتِفِهَا ". وَقَالَ: حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَمَعْنَاهُ أَنَّهُمْ تَصَدَّقُوا بِهَا إِلَّا كَتِفَهَا.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہمیں بھنی ہوئی بکری کا ہدیہ پیش کیا گیا تو میں نے اس کے شانے کے علاوہ باقی تمام گوشت تقسیم کر دیا، پھر رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے آپ ﷺ سے اس کا تذکرہ کیا، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”شانے کے علاوہ وہ ساری ہی تمہارے لیے (باعثِ اجر و ثواب ہو کر) باقی رہ گئی ہے۔““ اسی طرح امام ترمذی نے اپنی جامع میں ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت کیا ہے کہ ”گھر والوں نے ایک بکری ذبح کی تو نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اس میں سے کیا باقی بچا ہے؟“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ اس کے شانے کے سوا کچھ نہیں بچا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”شانے کے علاوہ وہ سب کی سب (آخرت کے لیے) محفوظ ہو گئی ہے۔““ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اس کا معنی یہ ہے کہ انہوں نے شانے کے علاوہ پوری بکری صدقہ کر دی تھی۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأطعمة / حدیث: 3615
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ يحيى بن عيسى الرملي صدوق يخطئ، والأعمش مدلس وقد عنعن
تخریج حدیث «يحيى بن عيسى التميمي النهشلي الرملي: صدوق يخطئ ورمي بالتشيع (التقريب ٧٦١٩)؛ الأعمش مدلس (من الحفظ)؛ وله شاهد عند الترمذي وقال: حسن صحيح»