إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب ما جاء في الأكل والشرب قائما وقاعدا باب: کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر کھانے پینے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3587
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ قَائِمًا وَقَاعِدًا، وَيَنْتَعِلُ قَائِمًا وَقَاعِدًا، وَيَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَلَفْظُهُ: "كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَأْكُلُ وَنَحْنُ نَمْشِي، وَنَشْرَبُ وَنَحْنُ قِيَامٌ ".ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ (کبھی) کھڑے ہو کر اور (کبھی) بیٹھ کر کھانا کھا لیتے تھے، اور کھڑے ہو کر بھی اور بیٹھ کر بھی جوتا پہن لیتے تھے، اور (نماز کے بعد) اپنی دائیں جانب سے بھی اور بائیں جانب سے بھی مڑ جایا کرتے تھے“، یہ سند محمد بن عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، البتہ اس کا ایک شاہد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے مروی ہے جسے امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے ان الفاظ میں روایت کیا ہے کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں چلتے پھرتے ہوئے کھانا کھا لیتے تھے اور کھڑے ہو کر پانی پی لیتے تھے“۔