إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب الأكل والشرب باليمين والنهي عن الأكل والشرب بالشمال باب: دائیں ہاتھ سے کھانا پینا، اور بائیں ہاتھ سے کھانے پینے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 3585
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ: ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ : "أَنَّ عُمَرَ أَتَى الْغَائِطَ ثُمَّ خَرَجَ، فَأُتِيَ بِطَعَامٍ فَقِيلَ لَهُ: أَلَا تَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: إِنَّمَا أَسْتَطِيبُ بِشَمَالِي، وَإِنَّمَا آكُلُ بِيَمِينِي ".ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر جب وہاں سے فارغ ہو کر باہر آئے تو ان کے سامنے کھانا پیش کیا گیا، ان سے عرض کیا گیا: ”کیا آپ وضو نہیں فرمائیں گے؟“ تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”میں (قضائے حاجت کے بعد) اپنے بائیں ہاتھ سے طہارت حاصل کرتا ہوں، اور یقیناً اپنے دائیں ہاتھ سے کھانا کھاتا ہوں۔“