إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب الأكل والشرب باليمين والنهي عن الأكل والشرب بالشمال باب: دائیں ہاتھ سے کھانا پینا، اور بائیں ہاتھ سے کھانے پینے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 3584
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبَانَ الْكُوفِيُّ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَأْكُلُ أَحَدُكُمْ بِشِمَالِهِ؛ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ وَيَشْرَبُ بِشِمَالِهِ.
قُلْتُ: لَهُ شَاهِدٌ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ وَغَيْرِهِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ. ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی اپنے بائیں ہاتھ سے ہرگز نہ کھائے؛ کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہی ہاتھ سے پیتا ہے۔“ میں کہتا ہوں کہ اس روایت کا شاہد (معاون حدیث) صحیح مسلم اور دیگر کتبِ حدیث میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت سے موجود ہے۔