إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب الكف عن أكل الطعام حتى يبدأ صاحبه ويأذن باب: کھانا شروع کرنے سے رکے رہنا یہاں تک کہ میزبان شروع کرے اور اجازت دے۔
حدیث نمبر: 3575
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُمْ كَانُوا لَا يَضَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي الطَّعَامِ حَتَّى يَبْدَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِسْحُاقُ ، ثَنَا عَفَّانُ ... فَذَكَرَهُ .
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْوَلِيمَةِ: عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَعْقُوبَ، عَنْ (عَفَّانَ)... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مُطَوَّلًا، وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الْوَرَعِ.ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس وقت تک کھانے میں اپنا ہاتھ نہیں ڈالتے تھے جب تک کہ رسول اللہ ﷺ (کھانا) شروع نہ فرما دیتے“؛ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے اسحاق کے واسطے سے عفان بن مسلم سے روایت کیا ہے، نیز امام نسائی نے اسے اپنی سنن میں کتاب الولیمہ کے تحت ابراہیم بن یعقوب کے واسطے سے عفان سے نقل کیا ہے، جبکہ امام احمد بن حنبل نے اسے تفصیل کے ساتھ روایت کیا ہے جو کہ عنقریب کتاب الورع میں آئے گی۔