إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب إبراد الطعام وتغطية الإناء حتى يذهب فوره باب: کھانا ٹھنڈا کرنا اور برتن ڈھانپ دینا یہاں تک کہ اس کی بھاپ ختم ہو جائے۔
حدیث نمبر: 3560
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ " أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا ثَرَدَتْ غَطَّتْهُ شَيْئًا حَتَّى يَذْهَبَ فَوْرُهُ، ثُمَّ تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: هُوَ أَعْظَمُ لِلْبَرَكَةِ ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ... فَذَكَرَهُ. وَلَهُ شَاهِدٌ مَوْقُوفٌ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: " كَانَ لَا يُؤْكَلُ طَعَامٌ حَتَّى يَذْهَبَ بُخَارُهُ ".
رَوَاهُ...ترجمہ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ جب ثرید (شوربے میں تیار کردہ روٹی) تیار کرتیں تو اسے کسی چیز سے ڈھانپ دیتیں یہاں تک کہ اس کی تپش اور جوش ختم ہو جاتا، پھر وہ فرماتیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ (طریقہ) زیادہ برکت والا ہے“، اس حدیث کو امام ابنِ حبان نے بھی اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز اس کا ایک شاہد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے موقوفاً بھی مروی ہے کہ ”کھانا اس وقت تک نہیں کھایا جاتا تھا جب تک کہ اس کی بھاپ (تیز حرارت) ختم نہ ہو جائے“۔