قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زْيَدٍ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفْلَةَ: " أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ نَخَسَ بِامْرَأَةٍ مِنِ الْمُسْلِمِينَ حِمَارَهَا ثُمَّ جَابَذَهَا، فَحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ وَضَرَبَهُ، فَأَتَى عُمَرَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَدَعَا بِالْمَرْأَةِ فَسَأَلَهَا فَصَدَّقَتْ عَوْفًا، فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ فَصُلِبَ، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ: أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا اللَّهَ فِي ذِمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا تَظْلِمُوهُمْ، فَمَنْ فَعَلَ مِنْهُمْ مِثْلَ هَذَا فَلَا ذِمَّةَ لَهُ ".سوید بن غفلہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اہل ذمہ میں سے ایک شخص نے ایک مسلمان خاتون کے گدھے کو کچوکا دیا اور پھر اس کے ساتھ دست درازی کی، چنانچہ سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ اس کے اور اس خاتون کے درمیان حائل ہو گئے اور اسے مارا پیٹا، پھر وہ شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا اور ان سے اس کی شکایت کی، آپ رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو طلب فرما کر اس سے دریافت کیا تو اس نے سیدنا عوف رضی اللہ عنہ کے بیان کی تصدیق کی، تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے متعلق حکم صادر فرمایا تو اسے سولی دے دی گئی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے لوگو! محمد ﷺ کے دیے ہوئے عہد و ذمہ کے معاملے میں اللہ سے ڈرو اور ان پر ظلم نہ کرو، لیکن ان میں سے جو شخص اس جیسی قبیح حرکت کرے گا تو اس کے لیے اب کوئی امان و ذمہ باقی نہیں رہے گا۔“