إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحدود— حدود کا بیان۔
باب ما جاء في تحريم اللواط وإتيان البهيمة مع الإجماع على تحريمها باب: لواطت اور جانور سے بدفعلی کی حرمت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے، نیز اس کی حرمت پر اجماع۔
حدیث نمبر: 3508
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، ثَنَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: ثَنَا عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:
" جَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ - إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، نِعْمَ الْقَوْمُ أُمَّتُكَ لَوْلَا أَنَّ فِيهِمْ بَقَايَا مِنْ عَمَلِ قَوْمِ لُوطٍ ".ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا جبرئیل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے محمد (ﷺ)! آپ کی امت کتنی ہی بہترین قوم ہوتی اگر ان میں قومِ لوط کے (بد) عمل کے کچھ بقایا اثرات نہ پائے جاتے۔“