❮
❯
حدیث نمبر: 3471
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ ظَبْيَانَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي حَنِيفَةَ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: قَالَ لِي أَبُو هُرَيْرَةَ: " أَتَعْرِفُ (رَجَّالًا )؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ضِرْسُهُ فِي النَّارِ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ. وَكَانَ أَسْلَمَ ثُمَّ ارْتَدَّ، وَلَحِقَ بِمُسَيْلِمَةَ، وَقَالَ: كَبْشَانِ انْتَطَحَا فَأَحَبُّهُمَا إِلَيَّ أَنْ يَغْلِبَ كَبْشِي ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بنی حنیفہ کے ایک شخص سے دریافت کیا کہ ”کیا تم رجال کو جانتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا کہ ”بے شک میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”جہنم کی آگ میں اس کی داڑھ احد پہاڑ سے بھی بڑی ہوگی“،“ راوی کہتے ہیں کہ وہ شخص پہلے اسلام لایا تھا پھر مرتد ہو کر مسیلمہ کذاب کے ساتھ جا ملا اور اس کا قول تھا کہ ”دو مینڈھے آپس میں سینگ لڑا رہے ہیں اور ان دونوں میں سے مجھے وہی زیادہ محبوب ہے جو غالب آ جائے یعنی میرا اپنا مینڈھا“، اس روایت کی سند ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المرتد / حدیث: 3471
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف»