إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المرتد— مرتد کا بیان۔
باب فيمن ارتد عن الإسلام باب: جو اسلام سے مرتد ہو جائے۔
حدیث نمبر: 3470
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةُ، ثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: " كَتَبَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ إِلَى عُمَرَ يَسْأَلُهُ عَنْ رَجُلٍ أَسْلَمَ ثُمَّ كَفَرَ، ثُمَّ أَسْلَمَ ثُمَّ كَفَرَ، فَعَلَ ذَلِكَ مِرَارًا، أَيُقْبَلُ مِنْهُ الْإِسْلَامُ؟ فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ: اقْبَلْ مِنْهُمْ مَا قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُمْ، اعْرِضْ عَلَيْهِ الْإِسْلَامَ؛ فَإِنْ قَبِلَ وَإِلَّا ضُرِبَ عُنُقُهُ ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے ایک ایسے شخص کے متعلق دریافت کیا جو اسلام لاتا ہے پھر کفر اختیار کر لیتا ہے، پھر اسلام قبول کرتا ہے اور پھر کفر کی طرف لوٹ جاتا ہے، اس نے بارہا ایسا ہی کیا، کیا اس سے اسلام قبول کیا جائے گا؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں جواباً تحریر فرمایا: ”ان سے وہی قبول کر لو جو اللہ تعالیٰ نے ان سے قبول فرمایا ہے، تم اس پر دوبارہ اسلام پیش کرو؛ اگر وہ اسے قبول کر لے تو بہتر، ورنہ اس کی گردن مار دی جائے۔“