❮
❯
حدیث نمبر: 3386
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا جَرِيرٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيُّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا أَعْطَاكَ اللَّهُ خَيْرًا فَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، وَارْضَخْ مِنَ الْفَضْلِ وَلَا تُلَامُ عَلَى الْكَفَافِ، وَلَا تَعْجِزْ عَنْ نَفْسِكَ ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْهَجَرِيِّ.
ارْضَخْ: أَعْطِ، قَالَهُ صَاحِبُ الْغَرِيبِ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ تمہیں خیر (مال و دولت) عطا فرمائے تو (اس کے خرچ کی) ابتدا ان لوگوں سے کرو جو تمہاری کفالت میں ہیں، اور زائد مال میں سے کچھ (دوسروں کو بھی) دیا کرو، اور اپنی ضرورت کے بقدر (مال) روک رکھنے پر تم ملامت نہیں کیے جاؤ گے، اور اپنی ذات کے معاملے میں کمزوری نہ دکھاؤ۔“ یہ سند ابراہیم بن مسلم الہجری کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے؛ اور صاحبِ غریب کے بقول لفظ ”ارْضَخْ“ کے معنی 'عطا کرنے' کے ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النفقات / حدیث: 3386
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف الهجري»