❮
❯
حدیث نمبر: 3339
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ " أَنَّ رَجُلًا ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ حَتَّى يَنْسَلِخَ رَمَضَانُ - أَوْ قَالَ: ظَاهَرَ مِنْهَا رَمَضَانَ - فَأَتَى أَهْلَهُ لَيْلًا فَرَآهَا مُنْكَشِفَةً فِي الْقَمَرِ، فَلَمْ يَمْلِكْ نَفْسَهُ فَوَاقَعَهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ أَتَى قَوْمَهَ فَاسْتَتْبَعَهُمْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبَوْا أَنْ يَتْبَعُوهُ، فَقَالُوا: ائْتِ أَنْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاذْكُرْ لَهُ (...) قَالَ: أَنَا بِذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَحَرِّرْ مُحَرَّرًا. قَالَ: مَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي هَذِهِ. قَالَ: فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ. قَالَ: مَا شَيْءٌ تَعْلَمُهُ النَّاسُ أَشَقُّ عَلَيَّ مِنْهُ. قَالَ:
فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا، قَالَ: لَيْسَ عِنْدِي شَيْءٌ، قَالَ: فَأَمَرَ بِهِ إِلَى رَجُلٍ تُجْمَعُ عِنْدَهُ الصَّدَقَةُ قَالَ: أَعْطِهِ مَا يَتَصَدَّقُ بِهِ ". هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے اپنی بیوی سے رمضان المبارک کے ختم ہونے تک (یا راوی نے کہا کہ رمضان کے مہینے کے لیے) ظہار کر لیا، پھر ایک رات اس نے چاندنی کی روشنی میں اپنی بیوی کو بے پردہ حالت میں دیکھا تو اپنے نفس پر قابو نہ پا سکا اور اس کے ساتھ ہمبستری کر لی، جب صبح ہوئی تو وہ اپنی قوم کے پاس گیا اور انہیں نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں ہمراہ چلنے کے لیے کہا لیکن انہوں نے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ تم خود رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر انہیں اس صورتِ حال سے آگاہ کرو، اس نے (حاضر ہو کر) عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ معاملہ مجھ سے سرزد ہو گیا ہے، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک غلام آزاد کرو“، اس نے عرض کیا: میں تو صرف اپنی اس جان کا ہی مالک ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر مسلسل دو مہینوں کے روزے رکھو“، اس نے عرض کیا: لوگوں کے تمام کاموں میں سے میرے لیے اس سے بڑھ کر کوئی چیز شاق اور مشکل نہیں ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ“، اس نے عرض کیا: میرے پاس تو کچھ بھی موجود نہیں ہے، تب آپ ﷺ نے ایک ایسے شخص کے پاس اسے بھیجنے کا حکم دیا جس کے پاس صدقہ جمع کیا جاتا تھا اور فرمایا: ”اسے اتنا مال دے دو جسے یہ (بطور کفارہ) صدقہ کر دے““، اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الظهار / حدیث: 3339
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رجاله ثقات»