حدیث نمبر: 3333
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " دَخَلَ عُمَرُ عَلَى حَفْصَةَ وَهِيَ تَبْكِي فَقَالَ لَهَا: مَا يُبْكِيكِ؟ لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَّقَكِ إِنَّهُ قَدْ كَانَ طَلَّقَكِ مَرَّةً ثُمَّ رَاجَعَكِ مِنْ أَجْلِي، وَاللَّهِ لَئِنْ كَانَ طَلَّقَكِ مَرَّةً أُخْرَى لَا أُكَلِّمُكِ أَبَدًا ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ رو رہی تھیں، تو آپ نے ان سے دریافت کیا: ”تمہیں کس بات نے رلایا ہے؟ شاید رسول اللہ ﷺ نے تمہیں طلاق دے دی ہے؟ یقیناً آپ ﷺ اس سے قبل تمہیں ایک مرتبہ طلاق دے چکے تھے پھر محض میری خاطر آپ ﷺ نے تم سے رجوع فرما لیا تھا، اللہ کی قسم! اگر اب انہوں نے تمہیں دوبارہ طلاق دے دی تو میں تم سے کبھی کلام نہیں کروں گا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔