إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصداق وفيه الوليمة— مہر کا بیان، اور اس میں ولیمے کا ذکر۔
باب فيمن دعي إلى ختان فأبى أن يجيب باب: جسے ختنے (کی تقریب) میں بلایا گیا تو اس نے آنے سے انکار کیا۔
حدیث نمبر: 3296
قَالَ: وَثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ، ثَنَا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ " أَنَّهُ دُعِيَ إِلَى طَعَامٍ، فَلَمَّا جَاءَ قَالَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: خِتَانُ جَارِيَةٍ. فَقَامَ وَلَمْ يَأْكُلْ وَقَالَ: هَذَا شَيْءٌ مَا دُعِيتُ إِلَيْهِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".ترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں کھانے کی ایک دعوت میں بلایا گیا، جب وہ تشریف لائے تو دریافت فرمایا: ”یہ کیسی دعوت ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: یہ بچی کی ختنہ کی تقریب ہے، تو آپ رضی اللہ عنہ وہاں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور کھانا تناول نہیں فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”یہ ایسی چیز ہے جس کی دعوت مجھے رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں کبھی نہیں دی گئی تھی“۔