إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب ما جاء في الاستبراء ووطء الحبالى حتى يضعن باب: استبراء، اور حاملہ (لونڈیوں) سے وضعِ حمل تک وطی (نہ کرنے) کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3254
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا رَبَاحُ بْنُ أَبِي مَعْرُوفٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ تُوطَأَ النِّسَاءُ الْحَبَالَى مِنَ السَّبْيِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے جنگی قیدیوں میں سے حاملہ خواتین کے ساتھ ہم بستری کرنے سے منع فرمایا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔