❮
❯
حدیث نمبر: 3230
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يُحَدِّثُ " أَنَّ مُعَاذَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ سَأَلَ عَائِشَةَ فَقَالَ: إِنَّ لِي جَارِيَةً أَصَبْتُهَا وَلَهَا ابْنَةٌ قَدْ أَدْرَكَتْ أَفَأُصِيبُهَا؟ فَنَهَتْهُ عَنْهَا، فَقَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَقُولِي حَرَامٌ. فَقَالَتْ: لَا يَفْعَلُهُ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِي وَلَا مَنْ أَطَاعَنِي. قَالَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ: وَسُئِلَ عَنْهَا ابْنُ عُمَرَ فَنَهَى عَنْهَا ".
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ معاذ بن عبید اللہ بن معمر نے ان سے دریافت کیا کہ ”میری ایک لونڈی ہے جس سے میں نے مقاربت کی ہے اور اس کی ایک بیٹی ہے جو اب جوان ہو چکی ہے، تو کیا میں اس (بیٹی) سے بھی تعلق قائم کر سکتا ہوں؟“ پس سیدہ رضی اللہ عنہا نے انہیں اس عمل سے منع فرما دیا، تو انہوں نے عرض کیا کہ (میں باز نہیں آؤں گا) سوائے اس کے کہ آپ اسے صراحتاً حرام قرار دیں، تب آپ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: ”میرا کوئی اہل خانہ اور میرا کوئی بھی فرمانبردار ایسا کام نہیں کرے گا۔“ ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی اس مسئلے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بھی اس سے منع فرمایا۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النكاح / حدیث: 3230
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده صحيح
تخریج حدیث «ابن جريج صرح بالسماع، وابن أبي مليكة ثقة أدرك عائشة (من الحفظ).»