إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب ما جاء في تحريم الجمع بين الأختين أو المرأة وابنتها في الوطء بملك اليمين باب: ملکِ یمین کے ذریعے وطی میں دو بہنوں، یا عورت اور اس کی بیٹی کو جمع کرنے کی حرمت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " سُئِلَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ الْمَرْأَةِ وَابْنَتِهَا مِنْ مِلْكِ الْيَمِينِ، فَقَالَ: مَا أُحِبُّ أَنْ أُجِيزَهُمَا - جَمِيعًا. وَنَهَى عَنْهُمَا ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: مِنْ طَرِيقِ ابْنِ بُكَيْرٍ وَالشَّافِعِيِّ عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ " سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَةِ وَابْنَتِهَا مِنْ مِلْكِ يَمِينٍ، هَلْ تُوطَأُ إِحْدَاهُمَا بَعْدَ الْأُخْرَى. فَقَالَ عُمَرُ: مَا أُحِبُّ أَنْ أُجِيزَهُمَا جَمِيعًا.
لَفْظُ الشَّافِعِيِّ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ بُكَيْرٍ: " مَا أُحِبُّ أَنْ أُجِيزَهُمَا ".عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ایسی ماں اور بیٹی کے متعلق سوال کیا گیا جو ملکِ یمین (لونڈیاں) ہوں، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں ان دونوں کو (ایک ساتھ حلال کرنا) پسند نہیں کرتا۔“ اور آپ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے بیک وقت تعلق قائم کرنے سے منع فرما دیا، اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ اسی طرح امام بیہقی نے اسے اپنی سنن میں ابن بکیر اور امام شافعی کے طریق سے امام مالک سے، انہوں نے ابن شہاب زہری سے، انہوں نے عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے اور انہوں نے اپنے والد کے واسطے سے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ان سے ایسی ماں اور بیٹی کے بارے میں پوچھا گیا جو لونڈیاں ہوں کہ کیا ان میں سے ایک کے بعد دوسری سے صحبت کی جا سکتی ہے؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں ان دونوں کو ایک ساتھ (حلال کرنا) پسند نہیں کرتا۔“ یہ امام شافعی کے الفاظ ہیں جبکہ ابن بکیر کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میں ان دونوں کو (حلال کرنا) پسند نہیں کرتا۔“