إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب خطبة الرجل على خطبة أخيه وما جاء في الأولياء باب: آدمی کا اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجنا، اور اولیاء کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ: ثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تُنْكَحُ النِّسَاءُ إِلَّا مِنَ الْأَكْفَاءِ، وَلَا يُزَوِّجُهُنَّ إِلَّا الْأَوْلِيَاءُ، وَلَا مَهْرَ دُونَ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ ".
رَوَاهُ ابْنُ الْجَوْزِيِّ فِي الْمَوْضُوعَاتِ: أَبَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَحْمَدَ ، أَبَنَا ابْنُ مَسْعَدَةَ، أَبَنَا حَمْزَةُ ، ثَنَا ابْنُ عَدِيٍّ، أَبَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ... فَذَكَرَهُ.
وَقَالَ: قَالَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ: هَذَا الْحَدِيثُ مَعَ اخْتِلَافِ أَلْفَاظِهِ فِي الْمُتُونِ وَاخْتِلَافِ إِسْنَادِهِ بَاطِلٌ، لَا يَرْوِيهِ إِلَّا مُبَشِّرٌ. قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: أَحَادِيثُهُ مَوْضُوعَةٌ كَذِبٌ، لَيْسَ بِشَيْءٍ. وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ. وَقَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : يَضَعُ الْحَدِيثَ، يَكْذِبُ. وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ: يَرْوِي عَنِ الثِّقَاتِ الْمَوْضُوعَاتِ، لَا يَحِلُّ كَتْبُ حَدِيثِهِ إِلَّا عَلَى سَبِيلِ التَّعَجُّبِ.سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عورتوں کا نکاح صرف کفو (ہم پلہ افراد) میں کیا جائے، ان کا نکاح صرف ان کے اولیاء ہی پڑھائیں، اور دس درہم سے کم کوئی مہر نہیں ہے۔“ اسے امام ابن الجوزی نے اپنی کتاب 'الموضوعات' میں روایت کیا ہے، اور امام ابو احمد بن عدی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث اپنے متون کے الفاظ اور اسناد کے تمام تر اختلاف کے باوجود باطل ہے، اسے صرف مبشر بن عبید ہی روایت کرتا ہے؛ امام احمد بن حنبل فرماتے ہیں کہ اس کی احادیث من گھڑت اور جھوٹ ہیں اور یہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا، امام بخاری نے اسے منکر الحدیث قرار دیا، امام دارقطنی کے نزدیک یہ حدیثیں وضع کرنے والا جھوٹا شخص ہے، جبکہ امام ابن حبان فرماتے ہیں کہ یہ ثقہ راویوں کے سر منڈھ کر من گھڑت روایات بیان کرتا ہے اور اس کی حدیث لکھنا سوائے تعجب کے (یعنی اس کی قلعی کھولنے کے لیے) جائز نہیں۔