❮
❯
حدیث نمبر: 3124
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبِرْقَانِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَعَرَّسْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ، ثُمَّ غَدَوْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَسْأَلُ رَجُلًا رَجُلًا: أَتَزَوَّجْتَ يَا فُلَانُ؟ أَتَزَوَّجْتَ يَا فُلَانُ؟ ثُمَّ قَالَ: تَزَوَّجْتَ يَا كَعْبُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: أَبِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟ قُلْتُ: ثَيِّبٌ. قَالَ: فَهَلَّا بِكْرًا تَعَضُّهَا وَتَعَضُّكَ ".
ترجمہ

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھا، ہم نے ایک رات (آرام کی غرض سے) پڑاؤ کیا، پھر صبح جب ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ ایک ایک شخص سے دریافت فرمانے لگے: ”اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟“ پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے کعب! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کنواری سے یا ثیبہ (پہلے سے شادی شدہ) سے؟“ میں نے عرض کیا: ثیبہ سے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم نے کسی کنواری لڑکی سے شادی کیوں نہ کی کہ تم اس سے دل لگی کرتے اور وہ تم سے دل لگی کرتی۔““

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النكاح / حدیث: 3124
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ داود بن الزبرقان متروك
تخریج حدیث «داود بن الزبرقان: متروك وكذبه الأزدي (التقريب، من الحفظ)؛ والربيع بن كعب لم أقف على حاله. وقصة «فهلا بكرا» في الصحيحين من حديث جابر.»