إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب الاستئمار وما يدعى به لمن يريد الزواج باب: (نکاح میں عورت سے) اجازت لینا، اور شادی کا ارادہ رکھنے والے کو کیا دعا دی جائے۔
حدیث نمبر: 3120
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ، عْنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَأْذِنُهُ فِي التَّزْوِيجِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي تَزَوَّجْتُ ثَيِّبًا. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَزَوَّجْ وَلَا تُطَلِّقْ؛ فَإِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الذَّوَّاقِينَ وَالذَّوَّاقَاتِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ بِشْرِ بْنِ نُمَيْرٍ. ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے نکاح کے معاملے میں اجازت طلب کی اور عرض گزار ہوا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے ایک ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) خاتون سے نکاح کیا ہے، تو نبی کریم ﷺ نے اس سے ارشاد فرمایا: ”نکاح کرو اور طلاق نہ دینا؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ محض لذت چکھنے والے مردوں اور عورتوں (یعنی جو کثرت سے نکاح و طلاق کے ذریعے محض جنسی لذت حاصل کرنا چاہتے ہوں) کو ناپسند فرماتا ہے“۔“ یہ اسناد بشر بن نمیر کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔