إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب ما جاء في المرأة الصالحة والموافقة والمرأة السوء والمرأة الحسناء باب: نیک عورت، موافق عورت، بری عورت اور خوبصورت عورت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3108
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: وَثَنَا (مُحَمَّدُ ) بْنُ يَزِيدَ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّمَا النِّسَاءُ لَعِبٌ، فَمَنِ اتَّخَذَ لُعْبَةً فَلْيُحْسِنْهَا - أَوْ فَلْيَسْتَحْسِنْهَا ".ترجمہ
ابو بکر بن حزم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ عورتیں سراپا دلجوئی و دل لگی کا سامان ہیں، پس جو شخص بھی کسی کو (اپنے نکاح میں لے کر) رفیقۂ حیات بنائے تو اسے چاہیے کہ وہ اس کے ساتھ حسنِ سلوک کا معاملہ کرے - یا (آپ ﷺ نے یہ الفاظ ارشاد فرمائے کہ) وہ اسے پسندیدہ بنا کر رکھے“۔ یہ حدیثِ مرسل ہے۔