إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب إحياء الموات— بنجر زمین آباد کرنے کا بیان۔
كتاب إحياء الموات باب: بنجر زمین آباد کرنے کا بیان۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا زَمْعَةُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "الْعِبَادُ عِبَادُ اللَّهِ، وَالْبِلَادُ بِلَادُ اللَّهِ، فَمَنْ أَحْيَا مِنْ مَوَاتِ الْأَرْضِ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ، وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ، أَبَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ أَعْمَرَ أَرْضًا لَيْسَتْ لِأَحَدٍ فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا".
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: أَبَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكَ، قَالَ: أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ... فَذَكَرَهُ.سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بندے اللہ ہی کے بندے ہیں اور تمام زمینیں اللہ ہی کی ہیں، چنانچہ جس کسی نے بنجر و غیر آباد زمین کا کوئی حصہ زندہ (آباد) کیا تو وہ اسی کا ہے، اور کسی ظالم کی رگ (ناحق لگائے گئے پودے یا غاصبانہ قبضے) کا کوئی حق نہیں ہے“، اسی طرح سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ایسی زمین کو آباد کیا جو کسی کی ملکیت نہ ہو تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے“، دوسری روایت کو امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں ابن لہیعہ کی سند سے، اور پہلی روایت کو امام بیہقی نے اپنی سنن میں ابو داؤد طیالسی کی سند کے واسطے سے روایت کیا ہے۔