قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَاتِمٍ الطَّوِيلُ ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ حَسَنٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَارِثَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَثْرِبِيٍّ قَالَ: "خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ مِنْ مَالِ أَخِيهِ شَيْءٌ إِلَّا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ لَقِيتُ غَنَمَ ابْنِ عَمٍّ لِي، أَجْتَزِرُ مِنْهَا شَاةً؟ فَقَالَ: إِنْ لَقِيتَهَا نَعْجَةً تَحْمِلُ شَفْرَةً وَأَزْنَادًا - بِمَكَانٍ سَمَّاهُ - فَلَا تَهْجَعْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا أَبُو عَامِرٍ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ - يَعْنِي: ابْنَ حَسَنٍ - الْجَارِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ حَارِثَةَ الضَّمْرِيَّ يُحَدِّثُ ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا حَدِيثٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.سیدنا عمرو بن یثربی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا تو اس میں ذکر کیا: ”کسی شخص کے لیے اس کے بھائی کے مال میں سے کوئی چیز اس کی دلی رضامندی کے بغیر لینا حلال نہیں ہے۔“ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ بتائیے کہ اگر میرا سامنا اپنے چچا زاد بھائی کی بکریوں سے ہو جائے، تو کیا میں ان میں سے ایک بکری ذبح کر سکتا ہوں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم بکری کو کسی ایسی جگہ پر پاؤ کہ وہ (گویا) اپنے ساتھ چھری اور آگ جلانے کا آلہ (چقماق) بھی اٹھائے ہوئے ہو، تب بھی تم اسے ہاتھ نہ لگانا۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس حدیث کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔