قَالَ أَبُو يَعْلَى : وَثَنَا شَبَّابٌ ، ثَنَا عَوْنُ بْنُ كَهْمَسٍ، ثَنَا عَطِيَّةُ بْنُ سَعْدٍ - يَعْنِي: الدَّعَّاءَ - عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْحَارِثِ السُّلَمِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ أَخَذَ مِنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ شِبْرًا جَاءَ بِهِ يَحْمِلُهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ.
قَالَ: وَغَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ آخِرُهُنَّ (خَيْبَرُ) قَالَ: فَكُنْتُ أَسِيرُ فِي مُقَدِّمَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَلَأَتْ رَاحِلَتِي، فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَضْرِبُهَا، فَقَالَ: مَهْ، وَزَجَرَهَا فَقَامَتْ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَطِيَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ السَّدُوسِيِّ. سیدنا حکم بن حارث سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مسلمانوں کے راستے سے ایک بالشت کے برابر بھی زمین (ناحق) لی، وہ قیامت کے دن اسے ساتوں زمینوں سے (اپنے گلے کا طوق بنا کر) اٹھائے ہوئے لایا جائے گا۔“ سیدنا حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ سات غزوات میں شرکت کی جن میں سے آخری غزوہ خیبر تھا، میں رسول اللہ ﷺ کے ہراول دستے میں چل رہا تھا کہ میری سواری اڑ کر بیٹھ گئی، رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے جبکہ میں اسے (چلانے کے لیے) مار رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”رک جاؤ“ اور آپ ﷺ نے اسے ڈانٹا تو وہ فوراً کھڑی ہوگئی۔“ عطیہ کے ضعف کی بنا پر یہ سند ضعیف ہے، اسے امام طبرانی نے اپنی کتب المعجم الکبیر اور المعجم الصغیر میں محمد بن عقبہ سدوسی کی روایت سے نقل کیا ہے۔