قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ بِجَادِ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ سَعْدٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ أَخَذَ شَيْئًا مِنَ الْأَرْضِ بِغَيْرِ حِلِّهِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ، لَا يَقْبَلُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا، وَمَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوْ لِغَيْرِ مَوْلَاهُ فَقَدْ كَفَرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي مُحَمَّدٍ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْكِينٍ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا حَمْزَةُ بْنُ أَبِي مُحَمَّدٍ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: مَدَارُ حَدِيثِ سَعْدٍ عَلَى حَمْزَةَ بْنِ أَبِي مُحَمَّدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے زمین کا کوئی حصہ ناحق طریقے سے حاصل کیا، اسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا، اس سے نہ کوئی نفل (صرف) قبول کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی فرض (عدل)، اور جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کی یا اپنے (آزاد کرنے والے) مولیٰ کے سوا کسی اور کی طرف اپنا انتساب کیا، تو یقیناً اس نے کفر کا ارتکاب کیا۔“ اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں اور امام طبرانی نے ’المعجم الاوسط‘ میں حمزہ بن ابی محمد کے واسطے سے روایت کیا ہے، نیز اسے امام بزار نے بھی اپنی مسند میں روایت کیا ہے؛ میں (مصنف) کہتا ہوں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کا تمام تر مدار حمزہ بن ابی محمد پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے۔