قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ بْنِ مَخْلَدِ بْنِ الضَّحَّاكِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا طَالِبُ بْنُ سَلْمَى بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْحَكَمِ، حَدَّثَنِي بَعْضُ أَهْلِي، أَنَّ جَدِّي حَدَّثَهُمْ "أَنَّهُ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ، فِي خُطْبَتِهِ فَقَالَ: أَلَا إِنَّ أَمْوَالَكُمْ وَدِمَاءَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ هَذَا الْبَلَدِ فِي هَذَا الْيَوْمِ، أَلَا فَلَا يُعَرِّفَنَّكُمْ تَرْجِعُونَ بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ، أَلَا لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ؛ فَإِنِّي لَا أَدْرِي هَلْ أَلْقَاكُمْ أَبَدًا بَعْدَ الْيَوْمِ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ عَلَيْهِمُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ، لَكِنْ لَهُ شَوَاهِدُ كَثِيرَةٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ جُمْلَةٌ مِنْهَا فِي كِتَابِ الْحَجِّ.سیدنا (طالب بن سلمیٰ کے دادا) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو حجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”خبردار! تمہارے مال اور تمہارے خون ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح اس شہر کی حرمت آج کے اس دن میں ہے، دیکھو! کہیں ایسا نہ ہو کہ میرے بعد تم ایک دوسرے کی گردنیں مار کر دوبارہ کفر کی حالت کی طرف لوٹ جاؤ، خبردار! جو یہاں موجود ہے وہ یہ پیغام اسے بھی پہنچا دے جو غائب ہے؛ کیونکہ میں نہیں جانتا کہ آج کے دن کے بعد میں تم سے کبھی مل بھی پاؤں گا یا نہیں، «اللَّهُمَّ اشْهَدْ عَلَيْهِمُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ» ”اے اللہ! ان پر گواہ رہنا، اے اللہ! کیا میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا ہے؟“۔“ یہ سند تابعی کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن اس کے کثیر شواہد موجود ہیں، جن میں سے ایک بڑی تعداد کتاب الحج میں پہلے گزر چکی ہے۔