إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الشركة— شراکت کا بیان۔
كتاب الشركة باب: شراکت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2893
وَعَنْ قَائِدِ السَّائِبِ، عَنِ السَّائِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "كُنْتَ شَرِيكِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَكُنْتَ خَيْرَ شَرِيكٍ، كُنْتَ لَا تُدَارِي وَلَا تُمَارِي".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ مُطَوَّلًا، وَمُسَدَّدٌ ، وَسَيَأْتِي لَفْظُهُمَا فِي الْأَدَبِ فِي بَابِ إِكْرَامِ الضَّيْفِ.ترجمہ
سیدنا سائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ ”آپ زمانہ جاہلیت میں میرے شریکِ تجارت تھے اور آپ بہترین شریک ثابت ہوئے، آپ نہ تو (معاملات میں) ٹال مٹول کرتے تھے اور نہ ہی جھگڑا کرتے تھے۔“ اسے امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز امام احمد بن منیع نے اسے تفصیل کے ساتھ اور امام مسدد نے بھی روایت کیا ہے، اور ان دونوں کے الفاظ کتاب الادب کے باب اکرام الضیف میں آئیں گے۔