إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب اتخاذ الماشية باب: مویشی رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2872
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا عِيسَى ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "الْغَنَمُ بَرَكَةٌ، وَالْإِبِلُ عِزٌّ لِأَهْلِهَا، وَالْخَيْرُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِي الْخَيْلِ، وَالْعَبْدُ أَخُوكَ فَأَحْسِنْ إِلَيْهِ؛ فَإِنْ رَأَيْتَهُ مَغْلُوبًا فَأَعِنْهُ".ترجمہ
ابو میسرہ عمرو بن شرحبیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بکریاں سراپا برکت ہیں، اونٹ اپنے مالکان کے لیے باعثِ عزت و وقار ہیں، خیر و بھلائی گھوڑوں کی پیشانیوں سے وابستہ کر دی گئی ہے، اور غلام تمہارا بھائی ہے پس اس کے ساتھ حسنِ سلوک کرو، اور اگر تم اسے (کام کے بوجھ تلے) مغلوب پاؤ تو اس کی مدد کرو۔“