إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب في شراء الهدية وأداء الأمانة باب: ہدیہ خریدنے اور امانت ادا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2870
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ "أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُقَالُ لَهُ: غَمْرَةُ - أَوْ غَمْرٌ - نُتِجَتْ مُهْرًا، فَأَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَهُ، فَنُهِيَ عَنْ شِرَائِهِ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے ایک گھوڑی سواری کے طور پر دی تھی جسے 'غمرہ' یا 'غمر' کہا جاتا تھا، اس گھوڑی نے ایک بچھیرا (گھوڑے کا بچہ) جنا، تو انہوں نے اسے (واپس) خریدنے کا ارادہ کیا لیکن انہیں اس کی خریداری سے منع کر دیا گیا۔“