إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب تحريم بيع الخمر باب: شراب کی بیع حرام ہونے کا بیان۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا سَلَّامٌ وَقَيْسٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "ثَمَنُ الْكَلْبِ وَمَهْرُ الْبَغِيِّ وَثَمَنُ الْخَمْرِ حَرَامٌ".
لَهُ شَاهِدٌ مَوْقُوفٌ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ، وَلَفْظُهُ قَالَ: "السُّحْتُ: الرِّشْوَةُ فِي الْحُكْمِ، وَمَهْرُ الْبَغِيِّ، وَثَمَنُ الْكَلْبِ، وَثَمَنُ الْقِرْدِ، وَثَمَنُ الْخِنْزِيرِ، وَثَمَنُ الْمَيْتَةِ، وَثَمَنُ الدَّمِ، وَعَسْبُ الْفَحْلِ، وَأَجْرُ النَّائِحَةِ، وَأَجْرُ الْمُغَنِّيَةِ، وَأَجْرُ الْكَاهِنِ، وَأَجْرُ السَّاحِرِ، وَأَجْرُ الْقَائِفِ، وَثَمَنُ جُلُودِ السِّبَاعِ، وَثَمَنُ جُلُودِ الْمَيْتَةِ، فَإِذَا دُبِغَتْ فَلَا بَأْسَ بِهَا، وَأَجْرُ صُوَرِ التَّمَاثِيلِ، وَهَدِيَّةُ الشَّفَاعَةِ، وَجَعِيلَةُ الْغَزْوِ".بنی تمیم کے ایک صاحب سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کتے کی قیمت، بدکار عورت کی اجرت اور شراب کی قیمت حرام ہے۔“ اس حدیث کا ایک موقوف شاہد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی مروی ہے جسے امام بیہقی نے اپنی سنن میں روایت کیا ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”مالِ حرام (السحت) سے مراد: فیصلے میں رشوت لینا، زانیہ کی اجرت، کتے کی قیمت، بندر کی قیمت، خنزیر کی قیمت، مردار کی قیمت، خون کی قیمت، نر جانور کی جفت گیری (نورائی) کی اجرت، نوحہ کرنے والی کی اجرت، گانے والی کی اجرت، کاہن کی اجرت، جادوگر کی اجرت، قیافہ شناس کی اجرت، درندوں کی کھالوں کی قیمت اور مردار کی کھالوں کی قیمت ہے، البتہ جب انہیں دباغت دے دی جائے تو ان میں کوئی حرج نہیں، نیز مجسموں کی تیاری کی اجرت، سفارش کے بدلے ملنے والا تحفہ اور غزوے پر جانے کے لیے لیا جانے والا معاوضہ بھی (اسی میں شامل ہے)۔“