إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب النهي عن عسب الفحل وقفيز الطحان باب: نر جانور کی جفتی کی اجرت اور قفیزِ طحّان (پسائی کی اجرت اسی آٹے میں سے) کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 2851
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا سَوَّارٌ، ثَنَا شَوْذَبٌ أَبُو مُعَاذٍ قَالَ: "كُنْتُ تَيَّاسًا فَنَهَانِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ، وَقَالَ: إِنَّ عَسْبَ الْفَحْلِ لَا يَحِلُّ".ترجمہ
شوذب ابو معاذ بیان کرتے ہیں کہ میں جفتی کے لیے نر جانور مہیا کرنے کا کام کرتا تھا تو سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے مجھے اس سے منع فرما دیا اور ارشاد فرمایا کہ ”یقیناً نر جانور کی جفتی کی اجرت لینا حلال نہیں ہے۔“